مصباح الحق اور محمد حفیظ کے درمیان اوپننگ کے معاملے پر اختلافات پیدا ہوگئے

کپتان مصباح الحق آئندہ میچوں میں محمد حفیظ کو ون ڈاؤن بھیجنا چاہتے ہیں جبکہ محمد حفیظ اوپننگ پر ہی آنے پر بضد ہیں

کپتان مصباح الحق آئندہ میچوں میں محمد حفیظ کو ون ڈاؤ ن بھیجنا چاہتے ہیں جبکہ محمد حفیظ اوپننگ پر ہی آنے پر بضد ہیں ۔ فوٹو: فائل

مصباح الحق اور محمد حفیظ کے درمیان اوپننگ کے معاملے پر اختلافات پیدا ہو گئے جبکہ ٹیم منیجرکا کہنا ہے کہ اختلاف رائے کو شدید اختلافات قرار دینا درست نہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مصباح الحق اور محمد حفیظ کے درمیان اوپننگ کے معاملے پر اختلافات پیدا ہوگئے ہیں ، ٹوئنٹی ٹوئنٹی ٹیم سےباہررہنےوالے ون ڈے اسکواڈکے کپتان مصباح الحق آئندہ میچوں میں محمد حفیظ کو ون ڈاؤ ن بھیجنا چاہتے ہیں جبکہ محمد حفیظ اوپننگ پر ہی آنے پر بضد ہیں ۔


دوسری جانب مینجر قومی ٹیم نوید اکرم چیمہ نے مصباح الحق اور محمد حفیظ کے درمیان تنازع کی رپورٹس کو پاکستانی ٹیم کے حوصلے پست کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا، انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے درمیان کوئی تنازع نہیں ہے۔

اکرم چیمہ کا کہنا ہے کہ ٹیم ایک ہے اور ہر ٹیم میں پلیئنگ الیون کے مختلف آپشنز پر غور کیا جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے حوصلے ٹی20 میچ جیتنے کے بعد بلند ہیں اور تمام کھلاڑی جنوی افریقہ سے ون ڈے سیریز کھیلنے کے لئے پُرعزم ہیں۔
Load Next Story