صدرآصف زرداری کی سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین کو فلیٹس دینے کی ہدایت
کراچی کے نجی اسپتالوں میں زیر علاج زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں، صدر زرداری
صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت کراچی میں وزیر اعلیٰ ہاؤس میں اہم اجلاس ہوا جس میں صدر مملکت نے سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین کو فلیٹس دینے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ ہاؤس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صدر آصف زرداری نے سندھ حکومت کو ہدایت کی ہے کہ سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین کی بحالی میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے، سانحہ عباس ٹاؤن میں جاں بحق اور زخمی ہونےوالوں کے لواحقین کی مالی امداد کے لئے فوری اقدامات کیئے جائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کراچی کے نجی اسپتالوں میں زیر علاج زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔
اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، چیف سیکریٹری سندھ راجہ محمد عباس ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری محکہ داخلہ سندھ اور دیگر متعلقہ حکام شریک تھے۔ اجلاس میں سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین کو ریلیف دینے کے حوالےسے معاملات اور کراچی سمیت سندھ بھر میں امن وامان کی صورت حال پر بھی غور کیا گیا اور صدر زرداری کو کراچی میں امن وامان کے قیام کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔