وزیراعلیٰ سندھ نے سانحہ عباس ٹاؤن کے زخمیوں میں امدادی چیکس تقسیم کردیئے
عباس ٹاؤن میں دھماکے سے تباہ ہونے والی عمارتوں کو دوبارہ تعمیر کروایا جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ
وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے آغا خان اسپتال کا دورہ کیا اور وہاں زیر علاج عباس ٹاؤن کے زخمیوں کی عیادت کی۔
وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی کےاعلامیے کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے زخمیوں کی عیادت کے دوران ان میں 10، 10 لاکھ روپے کے امداد ی چیک بھی تقسیم کئے، اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عباس ٹاؤن میں دھماکے سے تباہ ہونے والی عمارتوں کو دوبارہ تعمیر کروایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کا علاج سرکاری خرچ پر کرایا جائے گا اور حکومت عباس ٹاؤن کےمتاثرین کا ہر طرح سے خیال رکھےگی۔