شاہ رخ جتوئی کے دبئی فرارہونے کی فوٹیج ایکسپریس نیوزنے حاصل کرلی

ویڈیو میں ملزم شاہ رخ جتوئی سرخ رنگ کی ٹوپی پہنے ایئرپورٹ میں داخل ہوا تاکہ اس کاچہرہ چھپا رہےاوراسے کوئی پہچان نہ سکے


ویب ڈیسک March 08, 2013
ملزم شاہ رخ جتوئی کےساتھ اس کا بھائی نواب جتوئی اور دوست خرم بھی دبئی فرارہوئے، فوٹو: ایکسپریس:نیوز

شاہ رخ جتوئی کے دبئی فرارہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کے دبئی فرارکی سی سی ٹی وی فوٹیج 66 دنوں بعد منظرعام پرآگئی، ملزم شاہ رخ جتوئی 27 دسمبر کی صبح کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے دبئی فرار ہوا تھا، ملزم شاہ رخ جتوئی کےساتھ اس کا بھائی نواب جتوئی اور دوست خرم بھی دبئی فرارہوئے۔ ویڈیو میں ملزم شاہ رخ جتوئی سرخ رنگ کی ٹوپی پہنے ایئرپورٹ میں داخل ہوا تاکہ اس کا چہرہ چھپا رہے اور اسے کوئی پہچان نہ سکے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی ایئرپورٹ کے پروٹوکول آفیسر محمود سلطان اور وسیع اختر نے شاہ رخ جتوئی کوایئرپورٹ پر جہاں جہاں مشکلات پیش آئیں وہاں پر ان دونوں حضرات نے وہ تمام رکاوٹیں پارکرنے میں اس کی مدد کی اورپھردبئی جانے والے جہاز میں بٹھادیا، ایف آئی اے اس حوالے سے ان دونوں حضرات کے خلاف تحقیقات کررہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں