دوسرا وزیراعظم بھی برطرف ہواتو ملک ٹوٹ سکتا ہے گیلانی

کسی قانون میں نہیں لکھاکہ خط نہ لکھنے پر منتخب وزیراعظم کو برطرف...


Online August 06, 2012
کسی قانون میں نہیں لکھاکہ خط نہ لکھنے پر منتخب وزیراعظم کو برطرف کردیا جائے۔ فوٹو فائل

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اگر دوسرا وزیراعظم بھی برطرف کیا گیا تو ملک ٹوٹ سکتا ہے۔ نجی ٹی وی کوانٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے کسی قانون میں یہ نہیں لکھا کہ خط نہ لکھنے پر منتخب وزیراعظم کو برطرف کردیا جائے ،آصف زرداری کے علاوہ کوئی اورصدر ہوتاتب بھی میں سوئس حکام کو خط نہ لکھتا کیونکہ یہ غیر آئینی اقدام ہے۔

انھوں نے کہا کہ مجھے برطرف کرنے کیلئے خط کانہ لکھنابہانا تھا ،سپریم کورٹ کے اس اقدام کوپوری دنیا غیر آئینی اقدام تسلیم کرتی ہے،پیپلزپارٹی نے ایک وزیراعظم قربان کیا ہے،دوسرے کو بھی برطرف کیا گیا تو ملک ٹوٹ سکتا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں