بلوچستان میں گورنر راج لگنے کے باوجود کوئی تبدیلی نہیں آئی سردار یار محمد رند

بلوچستان میں دو بڑے دہشت گردی کے واقعات ہوئے اس کے بعد وہاں کیا تبدیلیاں لائی گئیں، کن لوگوں کا احتساب کیا گیا۔


ویب ڈیسک March 08, 2013
بلوچستان میں انتخابات سے پہلے ہی دھاندلی شروع کر دی گئی ہے،سردار یار محمد رند فوٹو: فائل

مسلم لیگ(ق) کے سینئر رہنما سردار یار محمد رند نے کہا کہ بلوچستان میں گورنر راج لگنے کے باوجود کوئی تبدیلی نہیں آئی اورہزارہ ٹاؤن کے لوگوں کو بار بار نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

سردار یار محمد رند نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بلوچستان میں لوگوں کا قتل عام کیا گیا اور الزام اداروں پر لگا دیا گیا جبکہ قتل کے کئی واقعات میں لوگ ذاتی دشمنیاں نکال رہے ہیں۔ بلوچستان میں دو بڑے دہشت گردی کے واقعات ہوئے اس کے بعد وہاں کیا تبدیلیاں لائی گئیں، کن لوگوں کا احتساب کیا گیا، کن کو سزائیں دی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں جب دوسرا دھماکا ہوا اور چیف جسٹس نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمے کی سماعت شروع کی تو صرف ایک آئی جی کو تبدیل کیا گیا اورآ ج صوبے میں ایک سپاہی سے لے کر چیف سیکرٹری تک وہی لوگ تعینات ہیں۔

یار محمد رند نے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ میں میرے خلاف پرانی ایف آئی آر نکال کر میرا اور میرے بیٹے کا نام شامل کیا گیا، آج سے 5 یا 6 دن قبل جب وہاں ایک واقعہ پیش آیا تو اس وقت میں ایک ٹی وی چینل کے پروگرام میں شریک تھا لیکن اس میں بھی میرا نام شامل کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں انتخابات سے پہلے ہی دھاندلی شروع کر دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |