فریال سے علیحدگی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی عامر خان
اپنی پوری زندگی سوشل میڈیا پر کھول کر رکھنے پر شرمندہ ہوں، عامر خان
برطانوی نژاد پاکستانی باکسرعامر خان نے اپنی اہلیہ فریال مخدوم سے لڑائی اور علیحدگی کو زندگی کی سب سے بڑی غلطی قراردیدیا۔
گزشتہ ایک برس سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے میڈیا کو اپنے گھریلو جھگڑوں اورعلیحدگی سے پریشانی میں مبتلا رکھنے والے باکسر عامر خان نے اپنی اہلیہ فریال مخدوم سےعلیحدگی کو زندگی کی سب سے بڑی 'غلطی' قراردیدیا۔ باکسر عامر خان بیرون ملک میں رہتے ہوئے بھی ایک محب وطن پاکستانی ہیں اور پاکستان سے اپنی محبت کا ثبوت بھی گاہے بگاہے دیتے رہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں لوگ انہیں اپنا 'ہیرو' مانتے ہیں اور جب لوگوں کے 'ہیرو'کو تکلیف پہنچتی ہے یا اس کی زندگی میں مسائل پیدا ہونا شروع ہوجاتے ہیں تولوگوں کو بہت برا لگتا ہے۔ باکسر عامر خان کے مداحوں کو بھی اپنے پسندیدہ کھلاڑی کی گھریلو زندگی میں چل رہی مشکلات نے سخت مایوس کردیا تھا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: عامر خان نے فریال سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان کردیا
عامر خان اور ان کی اہلیہ نے اپنے جھگڑوں کو سوشل میڈیا پر ڈال کر ازخود پوری دنیا کو اپنے گھریلو معاملات میں شامل کرلیا تھا۔ دونوں کی جانب سے کی جانے والی ٹوئٹ کومقامی اور بین الاقوامی میڈیا خوب مرچ مصالحہ لگاکر شائع کرتا تھا جس میں ان کے پرستاروں سمیت ان کے حریف خوب دلچسپی لیتے تھے۔ دو ماہ پہلے عامر خان نے روز روز کے لڑائی جھگڑوں سے تنگ آکر اپنی اہلیہ سے علیحدگی کا اعلان کردیا تھا۔ تاہم فریال عامر سے علیحدگی نہیں چاہتی تھیں جس کا اظہارانہوں نے کئی بار سوشل میڈیا پر بھی کیا اور عامر اور ان کے گھر والوں سے معافی بھی مانگی لیکن عامر ٹس سے مس ہونے کو تیار نہیں تھے اور انہوں نے اشارہ دیدیا تھا کہ اب یہ رشتہ مزیدآگے نہیں بڑھ سکتا۔
جب سب لوگوں کو یقین ہوگیا کہ عامرخان اورفریال مخدوم اب کبھی ایک نہیں ہوں گے ٹھیک اسی وقت عامر خان نے اپنے اوراپنی اہلیہ کے درمیان سب کچھ ٹھیک ہونے کی نوید سنادی۔ ان کی جانب سے کیا جانے والا یہ اعلان کہ ان کے اور فریال کے درمیان صلح ہوگئی ہے کسی دھماکے سے کم نہ تھا اوراب انہوں نے بین الاقوامی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنےاورفریال کے درمیان سب کچھ ٹھیک ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: عامر خان اور فریال کے درمیان صلح ہوگئی
میڈیارپورٹس کے مطابق عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ ایک برس کے دوران ہونے والے تمام واقعات پرنہایت شرمندہ ہیں کہ انہوں نے اپنے گھریلو معاملات اور فریال سے جھگڑے کو میڈیا پرسب کے سامنے ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا آپ پوری صورتحال کو دیکھیں تو یہ سب کچھ بہت بیوقوفانہ ہے۔ بات پیغامات سے شروع ہوئی تھی اس کے بعد میں نے اینتھنی جوشوا اور فریال سے متعلق پیغامات سوشل میڈیا پر شیئر کیے یہ سب ابتدا سےاحمقانہ تھا، بعد میں ہمیں اس بات کا احساس ہوا کہ ہماری ایک فیملی ہے اور فریال اس وقت حاملہ ہے، لہٰذا ہم نے اپنے بچوں کے بارے میں سوچا، زندگی آپ کو دوسرا موقع دیتی ہے آگے بڑھنے کااور ہم نےآگے بڑھنے کافیصلہ کرلیا ہے۔
عامر خان نے کہا کہ میں مانتا ہوں میں نے بہت سی غلطیاں کیں، اپنی پوری زندگی سوشل میڈیا پر کھول کر رکھ دی تاہم مجھےاب احساس ہوا ہے کہ یہ سب کچھ بہت غلط تھا لہٰذا میں اپنی تمام غلطیوں پرشرمندہ ہوں۔ فریال کو اس وقت میری ضرورت ہے اور ہم نے ایک ساتھ رہنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: فریال مخدوم نے عامر خان سے معافی مانگ لی
واضح رہے کہ باکسر عامر خان اور فریال مخدوم 2013 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے ۔ دونوں کے درمیان اس وقت حالات خراب ہونا شروع ہوئے جب فریال نے اسنیپ چیٹ پر کہا کہ ان کے سسرالی ان پر تشدد کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ الزام بھی عائد کیا تھا کہ ان کے سسرال میں بیٹیوں اور بہوؤں کے لیے الگ الگ معیار ہے۔