زلزلہ زدگان کے لئے پاکستانی امداد تہران پہنچ گئی

پاکستان امداد فراہم کرنے والا سب سے پہلا ملک ہے، سربراہ ہلال احمر ایران

پاکستان امداد فراہم کرنے والا سب سے پہلا ملک ہے، سربراہ ہلال احمر ایران۔ فوٹو : فائل

BAGHDAD:
پاکستان کی جانب سے ایران میں زلزلے سے متاثرہ خاندانوں کے لئے بھیجی گئی امداد تہران پہنچ گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھیجی گئی امداد ایران پہنچ گئی ہے. پاکستانی ائر فورس کا سی 130 طیارہ امدادی سامان لے کر تہران پہنچا۔ ایران میں تعینات پاکستان کے سفیر آصف درانی نے امداد سامان ہلال احمر ایران کے سربراہ کے حوالے کیا۔ اس موقع پرسربراہ ہلال احمر ایران کا کہنا تھا کہ پاکستان امداد فراہم کرنے والا سب سے پہلا ملک ہے۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: ایران اور عراق میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 550 سے تجاوز کرگئی

12 نومبر کو ایران اور عراق میں آنے والے زلزلے سے سیکڑوں افراد کی ہلاکتیں ہوئی تھیں جب کہ دونوں ممالک میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیل گئی تھی۔ لاکھوں افراد زلزلے میں اپنے گھروں اور املاک سے محروم ہوگئے جس کے بعد پاکستان نے ایران کے متاثرین زلزلہ کے لئے امداد بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔

 
Load Next Story