پیپلزپارٹی کے 5 سالہ دور حکومت میں ریکارڈ نوٹ چھاپے گئے

سب سے زیادہ نوٹ مالی سال 12-2011 میں چھاپے گئے جن کی مالیت 5 کھرب 24 ارب روپے ہے، وزارت خزانہ


ویب ڈیسک March 08, 2013
جاری مالی سال کے 6 ماہ میں بھی حکومت 2 کھرب 98 ارب91 کروڑ روپے کی مالیت کے نوٹ چھاپ چکی ہے۔ فوٹو فائل

KARACHI: وزارت خزانہ کے اعدادو شمار کے مطابق حکومت نے اپنی 5 سالہ مدت میں 19 کھرب 89 ارب روپے کے نوٹ چھاپے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزارت خزانہ کی جانب سے پچھلے 5 سالوں میں نوٹوں کی چھپائی سے متعلق اعدادوشمار پیش کیے گئے جس کے مطابق 5 سالوں میں مجموعی طور پر 19 کھرب 89 ارب روپے کے نوٹ چھاپے گئے۔ سب سے زیادہ نوٹ مالی سال 12-2011 میں چھاپے گئے جن کی مالیت 5 کھرب 24 ارب روپے ہے، سال 09-2008 میں 4 کھرب 38 ارب 90 کروڑ روپے کی کرنسی مارکیٹ میں آئی۔

2010-11 میں 3 کھرب 72 ارب 50 کروڑ روپے کے نوٹ چھاپے گئے، 10-2009 میں ایک کھرب 53 ارب روپے جبکہ 08-2007 میں 2 کھرب روپے مالیت کے نوٹوں کی چھپائی کی گئی۔

نوٹ چھاپنے والی مشین کو جاری مالی سال کے 6 ماہ میں بھی آرام کا موقع نہیں دیا گیا اور حکومت اب تک 2 کھرب 98 ارب91 کروڑ روپے کی مالیت کے نوٹ چھاپ چکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |