شریف خاندان کیخلاف چینی خریداری اسکینڈل کی نیب تحقیقات چیلنج

حسیب وقاص اور عبداللہ شوگر ملز کی لاہور ہائی کورٹ سے نیب کے نوٹسز کو منسوخ کرنے کی درخواست

حسیب وقاص اور عبداللہ شوگر ملز کی لاہور ہائی کورٹ سے نیب کے نوٹسز کو منسوخ کرنے کی درخواست۔ فوٹو: فائل

شریف خاندان کے خلاف چینی خریداری اسکینڈل کی نیب تحقیقات کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شریف خاندان کیخلاف چینی خریداری اسکینڈل کی تحقیقات لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئیں۔ حسیب وقاص اور عبداللہ شوگر ملز نے قومی احتساب بیورو(نیب) کے نوٹسز کو چیلنج کیا ہے۔


یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو اب شریف خاندان کی ضرورت نہیں رہی، ترجمان تحریک انصاف

درخواست گزاروں نے بتایا کہ نیب نے دونوں شوگر ملز سے 2007 کی چینی خریداری کا ریکارڈ مانگا ہے، لیکن نیب کو چینی خریداری کے 10 برس پرانے سودے کی تحقیقات کا اختیار حاصل نہیں ہے۔ درخواست گزاروں نے کہا کہ انہوں نے 2007 میں ٹریڈنگ کارپوریشن کے ٹینڈرز اور قانونی تقاضوں کے مطابق چینی خریدی، چینی خریداری اسکینڈل کی تحقیقات کے نوٹسز کیخلاف حکم امتناعی موجود ہے اور عدالت سے گزارش ہے کہ نیب انکوائری کے نوٹسز کالعدم کئے جائیں۔
Load Next Story