وفاقی حکومت نے پنجاب کے ساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا نواز شریف

ملک میں قتل وغارت گری، بے روزگاری اور لوڈشیڈنگ کے مسائل کے ذمہ دار موجودہ حکمران ہیں، نواز شریف

حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک تنہا ہوچکا ہے اور 3 صوبوں میں اقتدار ہونے کے باوجود حکومت ناکام ہوچکی ہے، نواز شریف فوٹو: فائل

KARACHI:
مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے پنجاب کے ساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیاہے۔

مردان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ قوم میں آج بھی ملک کی تعمیر کا جذبہ موجود ہے مگر ملک میں بدامنی انتہا کو پہنچ چکی ہے اور کراچی میں خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں قتل وغارت گری، بے روزگاری اور لوڈشیڈنگ کے مسائل کے ذمہ دار موجودہ حکمران ہیں لیکن اگر مسلم لیگ (ن) کو حکومت کا موقع ملا تو قوم کو اس کا کھویا ہوا وقار واپس دلائیں گے۔


نواز شریف نے حکومت کو تنقید کا نشانے بناتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک تنہا ہوچکا ہے اور 3 صوبوں میں اقتدار ہونے کے باوجود حکومت ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت آئی تو پشاور سے کراچی تک بلٹ ٹرین اور لوڈشیڈنگ جیسے ناسور کا 2 سالوں کے اندر خاتمہ کردیا جائے گا اور مسئلہ کشمیر کا حل اور ہمسایہ ملک افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کیے جائیں گے ۔

مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نے اعلان کیا کہ اقتدار میں آکر نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرضے دیے جائیں گے، مردان کے چاروں کونوں میں انڈسٹریل اسٹیٹ اورغریب مریضوں کے مفت علاج کے لئے کارڈ سسٹم رائج کیا جائے گا۔

Recommended Stories

Load Next Story