ایف بی آر کا جنوبی کوریا سے اسمگل شدہ سگریٹس بیچنے پر دکانداروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

جو بھی دکاندار جنوبی کوریا سے اسمگل کی گئی سگریٹس بیچتے پائے گئےتو ان کےخلاف قانون کےتحت کارروائی کی جائے گی،ایف بی آر

جو بھی دکاندار جنوبی کوریا سے اسمگل کی گئی سگریٹس کو بیچتے پائے گئے ان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی، ایف بی آر فوٹو: فائل

ایف بی آر نے جنوبی کوریا سے اسمگل کئے گئے سگریٹس بیچنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے دکانداروں پر 50 ہزار روپے جرمانہ اور 5 سال قید کا اعلان کیا ہے۔


ایف بی آر کی جانب سے تمام اخبارات میں دیئے گئے اشتہار کے مطابق جنوبی کوریا سے اسمگل کئے گئے پائن نامی سگریٹس پر ڈیوٹی ادا نہیں کی گئی اور ان کے پیکٹس پر صحت کے حوالے سے وارننگ بھی درج نہیں ہے لہٰذا جو بھی دکاندار ان سگریٹس کو بیچتے پائے گئے ان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی جس میں 50 ہزار جرمانہ اور 5 سال قید کی سزا بھی سنائی جا سکتی ہے۔

کسٹم کے ادارے کے ایک افسر نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ یہ سگریٹس پاکستان میں افغانستان اور چین کے راستے اسمگل کئے گئے اور ان سگریٹس کی اسمگلنگ سے پاکستان کو کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ حکام اس سلسلے میں پیر سے مختلف دکانوں اور گوداموں میں چھاپے مارنے شروع کریں گے تاکہ ان سگریٹس کی کھیپ کو قبضے میں لیا جاسکے۔

Recommended Stories

Load Next Story