بے نظیر قتل کیس میں اشتہاری پرویز مشرف کی ضمانت ضبط کرنے کا فیصلہ

انسداد دہشت گردی عدالت نے پرویز مشرف کی جائیداد کی تفصیلات پیش نہ کرنے پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیا۔


ویب ڈیسک November 18, 2017
پرویز مشرف کی جائیداد کی تفصیلات پیش نہ کرنے پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیا گیا۔ فوٹو: فائل

انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے قتل کیس میں اشتہاری جنرل (ر) پرویز مشرف کی ضمانت ضبط کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں اشتہاری ملزم پرویز مشرف کی جائیداد ضبط کرنے سے متعلق معاملے کا جائزہ لیا۔ عدالت نے پراپرٹی کی تفصیلات پیش نہ کرنے پر نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے معزز جج نے حکم دیا کہ 23 دسمبر کو پرویز مشرف کی جائیداد اور بینک اکاؤنٹس کی مکمل تفصیلات عدالت کے روبرو پیش کی جائیں۔ عدالت نے پرویز مشرف کی 10 لاکھ روپے کی ضمانت ضبط کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے دونوں ضامنوں نذیر احمد اور ممتاز حسین کو بھی پیش ہونے کے لئے آخری مہلت دے دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |