بھارت کا کلبھوشن کی بیوی سے پہلے والدہ کی ملاقات کرانے کا مطالبہ

بھارتی جاسوس کی اہلیہ سے پہلے اس کی والدہ کو ملاقات کی اجازت دی جائے، بھارت کا موقف

کلبھوشن کی اہلیہ سے پہلے اس کی والدہ کو ملاقات کی اجازت دی جائے، بھارت۔ فوٹو: فائل

بھارتی جاسوس کلبھوشن کی اہلیہ سے ملاقات کی پیش کش کے حوالے سے پاکستان کو بھارت کا جوابی خط موصول ہوگیا۔

ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی جاسوس کلبھوشن کی اہلیہ سےملاقات کی پیش کش کا جواب پاکستان کو موصول ہوگیا ہے۔ بھارتی حکومت کی جانب سے دیے گئے جواب کاجائزہ لے رہے ہیں۔


اس خبرکو بھی پڑھیں: پاکستان کی کلبھوشن کی اہلیہ کو شوہر سے ملاقات کی پیشکش

بھارت کا جواب میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کلبھوشن کی اہلیہ سے پہلے اس کی والدہ کو ملنے کی اجازت دی جائے، کلبھوشن کی والدہ کی ویزہ درخواست پاکستانی ہائی کمیشن میں جمع ہے۔ کچھ روز قبل پاکستان کی جانب سے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی اہلیہ کو شوہر سے ملاقات کی پیشکش کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی 'را' کے جاسوس کلبھوشن یادیو کو مارچ 2016 میں بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا جب کہ بھارتی نیوی کے حاضر سروس افسرنے پاکستان میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کا اعتراف کیا تھا جس پرملٹری کورٹ نے کلبھوشن کو سزائے موت کا حکم دیا تھا تاہم بھارت نے فیصلے کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کررکھا ہے۔
Load Next Story