ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر 32 لاکھ روپے جرمانہ

جرمانے کا سامنا کرنے والی خاتون کیتھرینا اینڈرسن دنیا کی کم عمر ترین ارب پتی خواتین میں دوسرے نمبر پر ہے


ویب ڈیسک November 18, 2017
عدالت نے کہا ہے کہ جرمانے کی رقم 49 لاکھ ڈالر بھی ہوسکتی تھی، فوٹو: فائل

ناروے میں ارب پتی خاتون کو شراب پی کر ڈرائیونگ کرنے کے جرم میں 30 ہزار 400 ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا جو کہ پاکستانی کرنسی میں 32 لاکھ روپے سے زیادہ بنتے ہیں۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ناروے میں پولیس نے 22 سالہ کیتھرینا اینڈرسن کو شراب پی کر ڈرائیونگ کے جرم میں گرفتار کیا جہاں اس پر 30 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا جو کہ ایک بہت بڑی رقم ہے، ساتھ ہی لڑکی پر 13 ماہ کے لیے ڈرائیونگ کرنے کی پابندی عائد کردی ہے۔



ناروے کے قانون کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ آمدنی کی مخصوص شرح کے اعتبار سے وصول کیا جاتا ہے یعنی جو جتنا زیادہ امیر شخص ہوگا اس کے چالان کی مالیت اتنی ہی زیادہ ہوگی۔

Norway billionaire women

کیتھرینا اینڈریسن دنیا کی دوسری کم عمر ترین ارب پتی لڑکی ہے، فوربس میگزین کے مطابق طالبہ کے ایک ارب 23 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے اثاثے ہیں۔



مقامی عدالت کا کہنا ہے کہ کیتھرینا پر اگر یہ قانون لاگو کیا جائے تو اس کے اثاثوں کے حساب سے چالان کی رقم 49 لاکھ ڈالر یعنی 50 کروڑ روپے کے لگ بھگ بنتی ہے تاہم کیتھرینا سے صرف 30 ہزار 400 ڈالر وصول کیے جارہے ہیں کیوں کہ اس کی آمدنی یکساں ہے اس میں کسی قسم کا اضافہ نہیں ہورہا اور وہ کہیں سے بھی منافع وصول نہیں کررہی۔



واضح رہے کہ کیتھرینا کے والد دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک ہیں جنہوں نے اپنی جائیداد کا 42 فیصد حصہ اپنے گھر والوں کے نام کردیا ہے نتیجے میں کیتھرینا دنیا کی دوسری کم عمر ترین ارب پتی خاتون بن چکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں