29 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی آئی ایس پی آر

میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دینے کا فیصلہ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے زیر صدارت بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا۔


ویب ڈیسک March 08, 2013
میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دینے کا فیصلہ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے زیر صدارت بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا۔ فوٹو: فائل

آرمی پروموشن بورڈ كے اجلاس میں 29 بریگیڈیئرز كو میجر جنرل كے عہدوں پر ترقی دے دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پروموشن بورڈ كا اجلاس آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز كیانی كی زیر صدارت جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ہوا جس میں 29 فوجی جوانوں كو بریگیڈیرز سے میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔

میجر جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں سرفراز ستار، نعیم اشرف، ہمایوں عزیز، قاضی محمد اكرام احمد، سید شفقت اضعر، محمد ہمایوں سلیم، بلال اكبر، فرحت عباس ثانی، محمد اجمل اقبال، انوار الحق چوہدری، محمد افضل، فہیم العزیز، ندیم رضا، محمد طیب اعظم، آفتاب خان، شیر افگن، عامر اسلم خان، عابد اعجاز، انجم عنایت، افتخار عامر، مشتاق احمد فیصل، قیصر انیس خرم، محمد مزمل علی، صالح الدین قاسم، جواد خالق انصاری، سہیل حفیظ، امجد اقبال، مظہر اسحاق اور محمد اشفاق شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |