بنگلادیش لیگ میں شاہد آفریدی نے دھوم مچا دی

شاہد آفریدی ٹی 20میں 4 وکٹوں کا کارنامہ 11بارانجام دینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے


Sports Desk November 19, 2017
شعیب ملک نے 9 رنزاسکور کیے،حسن علی نے 1کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

بنگلادیش پریمیئر لیگ میں شاہد آفریدی نے تباہ کن بولنگ سے دھوم مچا دی۔

پاکستانی آل راؤنڈر کی تباہ کن بولنگ نے ڈھاکا ڈائنامائٹس کو راجشاہی کنگز پر 68 رنز سے فتح دلائی جب کہ 202 رنز کا تعاقب کرنے والی ناکام سائیڈ 18.2 اوورز میں 133 پر ہمت ہارگئی، آفریدی نے 26 رنز کے عوض 4 وکٹیں لیں، ابوحیدر نے 3 اور شکیب الحسن نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ذاکر حسین 36 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ کپتان ڈیرن سیمی نے 19 رنز اسکور کیے۔

قبل ازیں فاتح الیون نے 7 وکٹ پر 201 رنز جوڑے، ایون لوئس 64، کیرون پولارڈ 52، سنگاکارا 28 اور آفریدی 15 رنز بنانے میں کامیاب رہے، حسین علی نے 3 اور مہدی حسن مرزا نے 2 پلیئرز کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ اس پرفارمنس کے بعد آفریدی کو ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں ایک اور اعزاز مل گیا ہے، وہ مختصر فارمیٹ کی کرکٹ میں 4 وکٹوں کا کارنامہ 11 ویں مرتبہ انجام دینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے، 2 بار انھوں نے میچ میں 5 شکار بھی کیے۔

شاہد آفریدی نے یاسر عرفات اور عمرگل کو پیچھے چھوڑ دیا، دونوں نے اب تک کیریئر میں 10، 10 بار میچ میں 4 وکٹیں حاصل کی ہیں، ورلڈ ریکارڈ سری لنکن پیسر لسیتھ مالنگا کے قبضے میں ہے، جنھوں نے 12 بار میچ میں 4 شکار کیے۔

آل راؤنڈر نے حالیہ پرفارمنس کے بعد سنیل نارائن کے ہمراہ مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر آگئے، ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں آفریدی کی مجموعی وکٹوں کی تعداد اب بڑھ کر 281 ہوگئی۔

ادھر دن کے دوسرے مقابلے میں کومیلا وکٹورینز نے رنگپور رائیڈرز کو 14 رنز سے قابو کرلیا، فاتح الیون کے پاکستانی اسٹار شعیب ملک نے9 رنز اسکور کیے، حسن علی نے ایک کھلاڑی کو شکار بنایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |