بچی کے 2 قاتلوں کو 50 50 سال قید اور ہرجانے کی سزا

مجرموں نے بچی کو زیادتی کے بعدقتل کیا اور لاش گندے پانی کے تالاب میں پھینک دی


Arshad Baig November 19, 2017
31 اکتوبر 2010 کو غلام اور صلاح اپنے مالک کی بیٹی بختاور کو بھلا پھسلا کرلے گئے۔ فوٹو: ایکسپریس

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے 5 سالہ بچی کے قتل اور زیادتی کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر 2 قاتلوں کو 50، 50 سال قید اور فی کس ایک لاکھ روپے بطور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی رحمت اللہ مورو نے5 سالہ بچی کے قتل اور زیادتی کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر مجرم غلام حیدر اور صلاح کو 50، 50 سال قید اور فی کس ایک لاکھ روپے بطور ہرجانہ مقتولہ کے ورثا کو ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ مجرم 31 اکتوبر2010 کو بختاور گوٹھ سے5 سالہ بچی کو بھلا پھسلا کر لے گئے تھے اور گلستان جوہر میں بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش گندے پانی کے تالاب میں پھینک دی تھی مدعی داؤد نے گلستان جوہر تھانے میں بیٹی کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی جب کہ اگلے روز مقتولہ کی لاش گندے پانی کے تالاب سے ملی تھی جسے مدعی نے شناخت کیا تھا۔

بعدازاں پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل اور زیادتی کا مقدمہ درج کیا تھا دوران سماعت ملزمان کو 2 چشم دید گواہوں نے شناخت کیا تھا جبکہ دوران تفتیش مجرموں نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا تھا، ایم ایل او رپورٹ اور پوسٹ ماٹم رپورٹ نے جرم ثابت کرنے میں استغاثہ کی مدد کی، ڈاکٹرکے بیان نے میڈیکل رپورٹ کی تصدیق کی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |