کوئٹہ میں ایف سی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن

سرچ آپریشن میں پولیس کے 277 اور ایف سی کے 799 جوانوں نے حصہ لیا، سیکٹر کمانڈر ایف سی


ویب ڈیسک November 19, 2017
سرچ آپریشن میں دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے گھر گھر تلاشی لی گئی۔ فائل : فوٹو

FRANKFURT: ایف سی بلوچستان اور پولیس نے پشتون آباد کے علاقے میں دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے مشترکہ سرچ آپریشن کرکے گھر گھر تلاشی لی۔

کوئٹہ میں سیکٹر کمانڈر ایف سی تصور ستار نے ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ پشتون آباد میں آپریشن کیا گیا جس میں پولیس کے 277 اور ایف سی کے 799 جوانوں نے حصہ لیا۔ سرچ آپریشن کے دوران گھرگھر تلاشی لی گئی، آپریشن شروع کرنے سے پہلے علاقے کے اہم لوگوں کو اعتماد میں لیا گیا جب کہ علاقے میں 4 میڈیکل کیمپ بھی لگائے گئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : تربت سے 15 افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد

کمانڈر ایف سی کا کہنا تھا کہ کارروائی کا اصل مقصد دہشت گردوں کا قلع قمع کرنا ہے۔ آپریشن میں خواتین اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : تربت سے مزید 5 افراد کی لاشیں برآمد

واضح رہے کہ چند روز قبل تربت کے علاقے بلیدہ سے 15 افراد کی لاشیں ملی تھیں جنہیں نامعلوم افراد کی جانب سے گولیاں مار کرقتل کیا گیا جب کہ گزشتہ روز بھی تاجبان سے 5 افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |