
ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی میں ایکسپریس وے پرمیاں بیوی بس اسٹاپ پرکھڑے تھے کہ اچانک ڈرائیورنے تیزرفتارکارچڑھادی، جس کے نتیجے میں 55 سالہ عبدالعزیزجبکہ بیوی 50 سالہ رفیقن زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں میاں بیوی محمود آباد کے رہائشی ہیں جو نارتھ کراچی جارہے تھے، کار میں 3 افراد سوار تھے جنہیں گرفتارکرلیا گیا ہے جب کہ ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔ پولیس کے مطابق تینوں گرفتار ملزمان کی عمریں 18 سال سے کم ہیں۔ گاڑی چلانے والا مرکزی ملزم ولید اپنے دوستوں عبدالرحمان اور خضر حیات کے ہمراہ گاڑی میں سوار تھا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔