اسحاق ڈارکومنی لانڈرنگ کے مزید رازفاش ہونے کے ڈرسے نہیں ہٹایا جارہا عمران خان

کٹھ پتلی وزیراعظم شریف مافیا کے فرنٹ مین اور مفرور وزیر خزانہ کو عہدے سے نہیں ہٹا سکتے، چیرمین تحریک انصاف


ویب ڈیسک November 19, 2017
اسحاق ڈار کرپشن اور منی لانڈرنگ کے مقدمات میں مطلوب مفرور ملزم ہیں، چیرمین تحریک انصاف۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کو شریف خاندان کی منی لانڈرنگ کے مزید راز فاش ہونے کے ڈر سے نہیں ہٹایا جارہا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو نواز شریف کا کٹھ پتلی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ تعجب کی بات ہے کہ نواز شریف کا کٹھ پتلی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی شریف مافیا کے فرنٹ مین اور قانون سے بھاگے ہوئے شخص کو عہدے سے نہیں ہٹا سکتا۔



عمران خان کا کہنا تھا کہ شریف مافیا کے دباؤ کے باعث وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نہیں ہٹایا جا رہا، کیونکہ شریف مافیا کو اسحاق ڈار کی جانب سے منی لانڈرنگ کے مزید انکشافات کا ڈر ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ''نا اہل'' قرار دیا گیا تو سیاست چھوڑ دوں گا،عمران خان

تحریک انصاف کے چیرمین نے کہا کہ اسحاق ڈار کرپشن اور منی لانڈرنگ جیسے کئی مقدمات میں مطلوب مفرور ملزم ہے، اسحاق ڈار نے پہلے بھی نواز شریف کی منی لانڈرنگ کے بارے میں انکشافات کیے تھے اور اب بھی شریف خاندان کی منی لانڈرنگ کے مزید راز فاش ہونے کے ڈر سے انہیں عہدے سے نہیں ہٹایا جارہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں