کوئٹہ ایف سی نے 8 افراد کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا
یہ اسلحہ کوئٹہ میں تخریب کاری کے لئے استعمال کیا جانا تھا، کرنل مقبول احمد
مستونگ کے علاقے میں فرنٹیئر کور (ایف سی) نے کارروائی کے دوران 8 افراد کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔
فرنٹیئر کور کے کرنل مقبول احمد نے کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ اسلحہ کوئٹہ میں تخریب کاری کے لئے استعمال کیا جانا تھا، ملزمان سے 17 راکٹ لانچرز، 120 کلو دھماکہ خیز مواد، ایک ہزار ڈیٹونیٹر، 21 میگزین، 15 آر پی جی سیون راکٹ، 8 مشین گنیں اور 5 ہزار راؤنڈز اور دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تحقیقات کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔