اب روبوٹ ہوا میں قلابازیاں بھی کھانے لگے

اٹلس روبوٹ کسی جمناسٹ کی طرح ہوا میں قلابازی کھا کر متوازن انداز میں کھڑا ہوسکتا ہے


ویب ڈیسک November 21, 2017
مصنوعی ذہانت کے ساتھ روبوٹ دنیا کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔ فوٹو: بوسٹن ڈائنامکس

امریکی کمپنی بوسٹن ڈائنامکس نے ہوا میں قلابازی کھانے والا انسان نما روبوٹ تیار کرلیا ہے۔

انسان نما یعنی ہیومینوئیڈ روبوٹس تیار کرنے والی مشہور امریکی کمپنی بوسٹن ڈائنامکس نے حال ہی میں اپنے مشہور روبوٹ اٹلس میں ایک حیرت انگیز صلاحیت کا اضافہ کیا ہے جسے دیکھ خود مکینیکل انجنیئرنگ کے ماہرین بھی حیران ہیں۔ پہلے اٹلس روبوٹ کو انسانوں کی طرح چلنے کے قابل بنایا گیا، اس کے بعد وہ انسانوں کی طرح سیڑھیاں چڑھنے اور اترنے لگا اور اب وہ بہت خوبصورتی سے کسی جمناسٹ کی طرح ہوا میں قلابازی کھا کر متوازن انداز میں کھڑا ہوسکتا ہے۔



روبوٹ کی حرکات و سکنات ( ڈائنامکس) کے ماہرین نے اعتراف کیا ہے کہ اگرچہ خود روبوٹ کو انسان کی طرح چلنے کے قابل بنانا ایک بہت بڑا چیلنج ہے لیکن بھاری بھرکم روبوٹ کو ہوا میں گھوم کر دوبارہ کھڑا ہونےکے قابل بنانا اس سےکئی گنا مشکل ہے جو اس ویڈیو میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔



بوسٹن ڈائنامکس نے گزشتہ برس اٹلس کو ایک بلندی پر چڑھایا تھا جو ہائیکنگ کے انداز میں پہاڑ پر چڑھا تھا لیکن اب وہ ہوا میں قلابازی بھی کھا سکتا ہے۔ یہ روبوٹ 180 درجے پر گھوم کر دوبارہ متوازن انداز میں کھڑا ہوسکتا ہے۔



روبوٹ کی یہ نئی خاصیت مزید نکھرے گی اور یوں ہم انسان نما روبوٹ کے قریب پہنچ سکیں گے۔ تاہم دیگر ماہرین نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے ساتھ روبوٹ دنیا کےلیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں