پاکستان متعدد بیماریوں کی لپیٹ میں ہے ماہرین کردار ادا کریں

صحت بنیادی حق ہے،ڈاکٹر راجہ امجد اور مسعود حمید کااوجھا کیمپس میں خطاب

پروفیسر حمید خان نے کہا کہ ڈاکٹرز اپنی خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے شعبہ صحت میں نمایاں خد مات انجام دے سکتے ہیں۔ فوٹو: فائل

پاکستان متعدد بیماریوں کی لپیٹ میں ہے، ملک میں موجودہ بیماریوں کو مد نظررکھتے ہوئے ایسے ماہرین کی ضرورت ہے جو کہ عوام کو مختلف بیماریوں سے بچانے میں اپنا موثر کرادار ادا کریں۔


پاکستان میں غیر متعدی بیماریاں صحت عامہ کیلیے ایک چیلنج ہیں، بدقسمتی سے ہمارے ملک میں پبلک ہیلتھ کے شعبے کو نظر اندازکیا جارہا ہے، ہمیں غیر متعدی امراض پر قابو پانے کیلیے زیادہ وسائل اور افرادی قوت کی اشد ضرورت ہے، ان خیالات کا اظہار پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر راجہ امجد محمود اور وائس چانسلر ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر مسعود حمید خان نے اوجھا کیمپس میں اسکول آف پبلک ہیلتھ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹر راجہ محمود نے کہا کہ صحت انسان کا بنیادی حق ہے، ڈاؤ یونیورسٹی میں اسکول آف پبلک ہیلتھ کے قیام سے پاکستان میں صحت کے عمومی معیار کو بہتر بنایا جاسکے گا ، پروفیسر حمید خان نے کہا کہ ڈاؤ یونیورسٹی نے آغاز ہی سے 3 بنیادی ضرورتوں پر تو جہ دی جس میں تعلیمی معیار کو بلند کر نا، صحت کے مختلف شعبوں میں افرادی قوت میں اضافہ کر نا اور عوام الناس کو صحت کی اعلیٰ اور سستی سہو لیات فراہم کر ناہے، انھوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اپنی خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے شعبہ صحت میں نمایاں خد مات انجام دے سکتے ہیں۔
Load Next Story