میرپورخاص میں صفائی کی ابتر صورتحال شہر گند گی کاڈھیر بن گیا

سیوریج کا پانی بازاروں اور سڑکوں پر جمع، وبائی امراض پھوٹ پڑنے کا خدشہ


Express News Desk March 09, 2013
علاقہ مکینوں نے بتایا کہ کئی علاقوں میں سیو ریج کا پانی پینے کے پانی میں شامل ہوگیا ہے جس سے موذی امراض پھوٹنے پڑنے کا خدشہ ہے۔ فوٹو : فائل

تعلقہ میونسپل ایڈمنسٹریشن میرپورخاص کی ناہلی کے باعث شہر گندگی کا ڈھیر بن گیا۔

جگہ جگہ کوڑے کرکٹ کے ڈھیر اور ابلتے گٹر شہریوں کیلیے وبال جان بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق تعلقہ میونسپل ایڈمنسٹریشن میرپورخاص کی عدم دلچسپی اور نااہلی کے باعث حمید پورہ کالونی، تھامس آباد، ہیرآباد، کھارپاڑہ، نائی پاڑہ، غریب آباد، اسکیم نمبر 2، سیٹلائٹ ٹائون سمیت شہر کے بیشتر علاقوں میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہیں جبکہ گٹر ابلنے سے گندا پانی سڑکوں اور بازاروں میں جمع ہے، جن سے اٹھنے والے تعفن نے عوام کا جینا دوبھر ہوگیا ہے۔



گٹر ابلنے کے باعث اکثر علاقہ مکین نماز کی ادائیگی کیلیے مساجد میں بھی نہیں جا پاتے جبکہ بچوں کو اسکول جانے میں بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ علاقہ مکینوں نے بتایا کہ کئی علاقوں میں سیو ریج کا پانی پینے کے پانی میں شامل ہوگیا ہے جس سے موذی امراض پھوٹنے پڑنے کا خدشہ ہے، ٹی ایم اے کے عملے کو علاقہ مکینوں نے بارہا شکایات کی لیکن ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔ سماجی کارکن کامران قائمخانی اور عبدالحنان نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ شہر میں صفائی کا کام ہنگامی بنیادوں پر کیا جائے اور جراثیم کش ادویہ کا اسپرے کرایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں