مشرقی آسٹریلیا میں نیو کیلیڈونیا کے قریب 73 شدت کا زلزلہ

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.3 اور گہرائی 25 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، امریکی جیو لوجیکل سروے


ویب ڈیسک November 20, 2017
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.3 اور گہرائی 25 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، امریکی جیو لوجیکل سروے۔ فوٹو: فائل

نیو کیلیڈونیا میں 7.3 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق زلزلہ مشرقی آسٹریلیا میں نیو کیلیڈونیا جزائر سے 82 کلومیٹر دور شمال مشرقی علاقے میں آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.3 ریکارڈ کی گئی تاہم فوری طور پر کسی نقصان یا ہلاکتوں کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.3 اور گہرائی 25 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

پیسیفک سونامی سینٹر کی جانب سے زلزلے کی شدت کے بعد سونامی کی وارننگ جاری گئی ہے جب کہ زلزلے کے نتیجے میں ابتدائی طور پر کوئی جانی و مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں