کرکٹر بین اسٹوکس کو آسٹریلیا آنے پر خوش آمدید کہیں گے جونی بیئراسٹو

بین اسٹوکس کی موجودگی فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے، انگلش وکٹ کیپر


Sports Desk November 20, 2017
بین اسٹوکس کی موجودگی فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے، انگلش وکٹ کیپر ۔ فوٹو: گیٹی

انگلش وکٹ کیپر بیٹسمین جونی بیئر اسٹو کا کہنا ہے کہ اگر اسٹوکس آسٹریلیا آتے ہیں تو پوری ٹیم ان کو خوش آمدید کہے گی۔

ایشز سیریز کے آغاز میں چند دن رہ گئے ہیں تاہم انگلش ٹیم کو بدستور اپنے نائب کپتان بین اسٹوکس کا انتظار ہے۔ انگلش وکٹ کیپر بیٹسمین جونی بیئر اسٹو کا بھی یہی کہنا ہے کہ اگر اسٹوکس یہاں آتے ہیں تو پوری ٹیم ان کو خوش آمدید کہے گی، ان کی یہاں پر موجودگی فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے۔

بین اسٹوکس کو نائٹ کلب کے باہر جھگڑے کی وجہ سے ایشز اسکواڈ سے باہر کردیا گیا تھا تاہم کچھ حلقوں کو امید ہے کہ پولیس کی جانب سے کلیئرنس ملنے پر بین اسٹوکس کو آسٹریلیا طلب کیا جاسکتا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں