دلروان پریرا پر ڈریسنگ روم سے رہنمائی حاصل کرنے کا الزام

دلروان کے خلاف آن فیلڈ امپائر کا فیصلہ منسوخ ہوا اور انھیں بیٹنگ جاری رکھنے کی اجازت مل گئی۔


Sports Desk November 20, 2017
انھیں ڈریسنگ روم سے ریویو لینے کا اشارہ دیا گیا تھا جبکہ ایسا کرنا آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ فوٹو: اے پی

دلروان پریرا پر بھی ڈی آر ایس کیلیے ڈریسنگ روم سے رہنمائی حاصل کرنے کا الزام عائد ہوگیا۔

بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں دلروان پریرا پر بھی ڈی آر ایس کیلیے ڈریسنگ روم سے رہنمائی حاصل کرنے کا الزام عائد ہوگیا، انھیں چوتھے روز امپائر نائجل لونگ نے ایل بی ڈبلیو قرار دیا، وہ میدان سے باہر جانے لگے مگر پھر اچانک رکے اور واپس لوٹتے ہوئے ریویو کے لیے کہا، جس پر ان کے خلاف آن فیلڈ امپائر کا فیصلہ منسوخ ہوا اور انھیں بیٹنگ جاری رکھنے کی اجازت مل گئی۔

دلروان پریرا پر الزام عائد کیا جارہا ہے کہ انھیں ڈریسنگ روم سے ریویو لینے کا اشارہ دیا گیا تھا جبکہ ایسا کرنا آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی ہے، دوسری جانب کمنٹیٹر سنجے منجریکر کا کہنا ہے کہ اس چیز کا ثبوت موجود نہیں کہ پریرا نے ڈریسنگ روم سے رہنمائی حاصل کی تاہم میرا آئی سی سی سے مطالبہ ہے کہ بیٹنگ سائیڈ کے لیے ریویو کا فیصلہ کرنے کا دورانیہ 15 سیکنڈ کیا جانا چاہیے اور بیٹسمین کو ڈریسنگ روم سے رہنمائی کی اجازت بھی ہونا چاہیے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔