بیٹا باپ سے آگے نکل آیا ردرفورڈ کے صاحبزادے ہمیش کی ڈیبیو پر سنچری
ٹیم کے7 وکٹ پر 402 رنز، 235 کی سبقت، انگلینڈ کی مشکلات مزید بڑھ گئیں۔
بیٹا باپ سے بھی آگے نکل آیا، سابق کیوی بیٹسمین کین ردرفورڈ کے صاحبزادے ہمیش نے کیریئر کے پہلے ہی ٹیسٹ میں سنچری جڑدی۔
انھوں نے171 رنز بنا کر ڈیبیو پر نیوزی لینڈ کیلیے بڑی اننگز کھیلنے والے دوسرے بیٹسمین کا اعزاز پایا، ٹیم نے 7وکٹ پر402 رنز بنا کر235کی سبقت حاصل کر لی، یوں انگلینڈ کی مشکلات مزید بڑھ گئیں، تیسرے دن کا کھیل بارش اور کم روشنی سے بھی متاثر ہوا۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی اوول گرائونڈ میں میزبان سائیڈ نے بغیر کسی نقصان کے 131 رنز سے نامکمل اننگز شروع کی، اوپننگ شراکت کا خاتمہ 158 رنز پر ہوا جب پیٹر فلٹن (55) وکٹوں کے عقب میں پرائر کو کیچ دے بیٹھے، کامیاب بولر اینڈرسن رہے،ردرفورڈ جلد ہی پہلے ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے نویں کیوی بیٹسمین بن گئے۔
انھوں نے کین ولیمسن کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے اسکور میں 91رنز کا اضافہ کیا، ولیمسن (24) کی وکٹ اسپنر مونٹی پنیسر کو ملی،ردرفورڈ کی ڈبل سنچری کی جانب بڑھتے قدم اینڈرسن نے روک دیے،اوپنر لنچ کے بعد انفرادی اسکور میں مزید 4رنز کے اضافے سے متبادل فیلڈر کرس ووئکس کو کیچ دے بیٹھے،انھوں نے217 گیندوں پر 22 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 171 رنز بنائے، یوں میتھیو سنکلیئر کے 214رنز کا ریکارڈ برقرار رہا جو انھوں نے 1999 میں ویسٹ انڈیز کیخلاف ڈیبیو ٹیسٹ میں بنائے تھے۔
روس ٹیلر (31) اور برائونلی (27) جیمز اینڈرسن کا شکار بنے، بریڈلی جان واٹلنگ (صفر) اور ٹم سائوتھی (25)کو اسٹورٹ براڈ نے نشانہ بنایا،آخری سیشن میں 20 منٹ بعد بارش اور کم روشنی نے کھیل جاری نہ رکھنے دیا، کپتان برینڈن میک کولم 45 اور بروس مارٹن 17پر ناٹ آئوٹ رہے، کیویز نے 7 وکٹ پر 402 رنز بنائے، جیمز اینڈرسن نے108رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، یاد رہے کہ پہلے دن کا کھیل مکمل طور پر بارش کی نذر ہو گیا تھا۔