حکومت کی رٹ ختم ہو چکی ہے خورشید شاہ

اسحاق ڈار کو اخلاقی طور پر مستعفی ہو جانا چاہئے، قائد حزب اختلاف


ویب ڈیسک November 20, 2017
قبل از وقت الیکشن کا مطالبہ غیر ضروری ہے، اپوزیشن رہنما۔ فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کی رٹ ختم ہو چکی ہے تاہم حکومت کو آئینی مدت پوری کرنی چاہیے۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت کی رٹ ختم ہو چکی ہے، افسوس کی بات ہے کہ چند لوگوں نے اسلام آباد کو سیل کیا ہوا ہے، حکومت اپنی آئینی طاقت بھی استعمال نہیں کرسکتی، حکومت اگر دھرنا دینے والوں کے خلاف ایکشن نہیں لے سکتی تو حکومت چھوڑ دینی چاہیے۔ دھرنا حکومتی کمزوری اور رٹ ختم ہونے کی نشانی ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف ریفرنڈم کی بات کرکے غیر آئینی راستے پر جارہےہیں، جس سے وہ مزید پھنس جائیں گے، سابق وزیراعظم نے اگر آئینی راستہ چھوڑ دیا تو نقصان پہنچے گا، ہم چاہتے ہیں کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے، اسحاق ڈار کو اخلاقی طور پر مستعفی ہو جانا چاہئے۔

پی پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان ریفرنڈم کے حامی رہے ہیں، تاہم وقت سے پہلے الیکشن کا مطالبہ غیر ضروری ہے، جبکہ تحریک انصاف کا حق ہے کہ وہ کوئی بھی مطالبہ کر سکتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پرویزمشرف کو نوازشریف نے خود باہر جانے کی اجازت دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں