سی پیک کی مشترکہ تعاون کمیٹی کا اجلاس آج سے شروع ہوگا
وفاقی سیکریٹری پلاننگ شعیب صدیقی اورچینی ہم منصب مشترکہ طور پرصدارت کریں گے
لاہور:
پاک چین اقتصادی راہداری کی مشترکہ تعاون کمیٹی کے آج اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں دونوں ممالک کے اعلی حکام اقتصادی راہداری کے منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ اور مستقبل کے منصوبوں پر تجاویز کو حتمی شکل دی جائے گی۔
پاک چین اقتصادی راہداری کی مشترکہ تعاون کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا جب کہ دونوں ممالک کے اعلی حکام کے اجلاس میں اقتصادی راہداری کے منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ اور مستقبل کے منصوبوں پر تجاویز کو حتمی شکل دی جائے گی۔
وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزارت منصوبہ بندی کے ترجمان عاصم خان خان نے کہا کہ سی پیک جے سی سی کے اجلاس کے پہلے مرحلے میں 20 تاریخ کو دونوں حکومتوں کے اعلی حکام، اقتصادی راہداری سے متعلقہ وزارتوں کے افسران کا اہم اجلاس منعقد ہو گا جب کہ وفاقی سیکریٹری منصوبہ بندی شعیب صدیقی اور ان کے چینی ہم منصب اعلی حکام کے اجلاس کی مشترکہ طور پر صدارت کریں گے۔ پاک چین اعلی حکام کے اجلاس میں مشترکہ تعاون کمیٹی کے اجلاس کے ایجنڈے کو حتمی شکل دی جائے گی۔
وزارت منصوبہ بندی کے ترجمان عاصم خان نے کہاہے کہ اقتصادی راہداری کی مشترکہ کمیٹی کا باضابطہ اجلاس 21 نومبر کو ہوگا۔ پاک چین اقتصادی راہداری کی مشترکہ تعاون کمیٹی کے اجلاس کی مشترکہ صدارت وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور ان کے چینی ہم منصب کریں گے۔ پاک چین اقتصادی راہداری کی مشترکہ کمیٹی مستقبل کے اہم مشترکہ منصوبوں کی منظوری دے گی۔