نمبر ون پوزیشن جنوبی افریقہ کو پاکستان پر کلین سوئپ درکار

آئی سی سی کی جانب سے ایک لاکھ 75 ہزار ڈالر کی انعامی رقم بھی مل جائے گی۔


Sports Desk March 09, 2013
آئی سی سی کی جانب سے ایک لاکھ 75 ہزار ڈالر کی انعامی رقم بھی مل جائے گی۔ فوٹو: فائل

پاکستان کیخلاف سیریز میں کلین سوئپ جنوبی افریقہ کو ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن کے ساتھ ایک لاکھ 75 ہزار ڈالرکی انعامی رقم کا حقدار بھی بنادے گا۔

پوائنٹس ٹیبل پر سر فہرست بیٹسمین، بولر اور آل راؤنڈر کا فیصلہ بھی ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز کا نتیجہ 5-0 سے جنوبی افریقہ کے حق میں ہوا تو میزبان ٹیم بھارت،انگلینڈ اور آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے رینکنگ میں پہلے نمبر پر آجائے گی، یکم اپریل تک ٹاپ تھری ٹیموں کی کوئی سیریز شیڈول نہ ہونے کی وجہ سے پوزیشن کو کوئی خطرہ بھی لاحق نہیں ہوگا، یوں پروٹیز آئی سی سی ون ڈے شیلڈ اور ایک لاکھ 75 ہزار روپے کی انعامی رقم کے بھی حقدار بن جائیں گے، اس سے قبل جنوبی افریقہ نے 2008 اور پھر 2009 میں مسلسل دو برس ٹاپ پوزیشن کے ساتھ اختتام کرتے ہوئے یہ اعزازحاصل کیا تھا۔

6

بظاہر خاصا مشکل نظر آنے والا کلین سوئپ چھٹے نمبر پر موجود پاکستان کو رینکنگ میں چوتھی پوزیشن دلا سکتا ہے، اس وقت بالترتیب بھارت، انگلینڈ، آسٹریلیا،جنوبی افریقہ، سری لنکا، پاکستان، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، بنگلہ دیش اور زمبابوے ٹاپ 10 میں شامل ہیں۔سیریز میں ٹاپ بیٹسمین، بولر اور آل راؤنڈر کا بھی فیصلہ ہوگا، تاحال بیٹنگ میں ہاشم آملہ پہلے نمبر پر ہیں، ان کے اور دوسری پوزیشن پر موجود ابراہم ڈی ویلیئرز میں 52 پوائنٹس کا فرق ہے۔بولنگ میں سعید اجمل سر فہرست ہیں، دوسرے نمبر پر سنیل نارائن37 پوائنٹس پیچھے ہیں، آل راؤنڈرز میں محمد حفیظ اور شکیب الحسن میں صرف 2 پوائنٹس کا فرق ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں