روشن خان جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ ملتوی

کراچی کے ایونٹ میں کسی غیر ملکی کھلاڑی نے شرکت کی خواہش ظاہر نہیں کی۔


Sports Reporter March 09, 2013
کراچی کے ایونٹ میں کسی غیر ملکی کھلاڑی نے شرکت کی خواہش ظاہر نہیں کی۔ فوٹو: فائل

17 مارچ سے کراچی میں شیڈول 5 ویں روشن خان جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ ملتوی کر دی گئی۔

چیمپئن شپ میں کسی غیر ملکی کھلاڑی نے شرکت کی خواہش ظاہر نہیں کی۔ شہر قائد کے حالات کے باعث پاک بھارت اسنوکر سیریز، سری لنکا تھرو بال ٹیم کا دورہ پاکستان اور قومی جوڈو چیمپئن شپ پہلے ہی ملتوی کی جا چکی، قومی ون ڈے کرکٹ کے کراچی میں شیڈول تمام6میچ دوسرے شہروں میں منتقل کر دیے گئے،44 ویں قومی ایتھلیٹکس اور نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ بھی دیگر مقامات پر منتقل کیے جانے کا قوی امکان ہے۔

9

عالمی اسکواش فیڈریشن کے جونیئر سرکٹ ٹائر 3 ایونٹ اور ایشین جونیئر سپر سیریز میں سلور ایونٹ کی حیثیت کی حامل روشن خان جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کو ملتوی کیے جانے کے بعد ورلڈ اسکواش فیڈریشن کے پہلے جونیئر ایونٹ کے انعقاد کا خواب پورا نہ ہو سکا۔ 10 ہزار ڈالرز کی مالیت کی اس انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں بوائز اور گرلزکے10ایونٹس ہونا تھے، ان میں انڈر11، 13، 15، 17اورانڈر 19 کے ایونٹس شامل ہیں، چیمپئن شپ میں مصنوعی عینک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں