شاہ رخ جتوئی کو فرارکرانیوالے پی آئی اے کے ملازمین نہیںترجمان پی آئی اے
شاہ رخ جتوئی کوایئرپورٹ سے بیرون ملک فرارکرانے کیلیے پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے کوئی ہدایت نہیں دی گئی تھی.
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ شاہ رخ جتوئی کوکراچی ایئرپورٹ سے دوبئی فرارکرانے میں پی آئی اے کی انتظامیہ شامل نہیں اورنہ ہی ملوث افراد ادارے کے مستقل ملازم ہیں.
ترجمان پی آئی اے کے مطابق شاہ رخ جتوئی کوملک سے فرار کرانے میں پی آئی اے کسٹمزسروسزکے ماتحت ادارے پیسنجرہینڈلنگ کے شعبے میں کام کرنے والا ایک کنٹریکٹ سپروائزراوراس کے2 لوڈرساتھی ملوث ہیں، ان تینوں کاپی آئی اے سے تعلق نہیں۔
شاہ رخ جتوئی کوایئرپورٹ سے بیرون ملک فرارکرانے کیلیے پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے کوئی ہدایت نہیں دی گئی تھی، یہ کام ان تینوں نے اپنی ذاتی حیثیت میں کیاہے، ترجمان نے اس خبر پر مزید تبصرہ سے انکارکرتے ہوئے کہاکہ ان تینوں کے بارے میں جو عدالت فیصلہ دے گی انتطامیہ اس پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گی۔