اسلام آباد دھرنے کے قریب سے مشکوک شخص گرفتار 2 کلو بارودی مواد برآمد

مشکوک شخص کے پاس 2 کلو سے زائد بارودی مواد ، 492 ڈیٹونیٹر، 196 دھماکا خیز اسٹکس اور 300 میٹر تار برآمد۔

پولیس نے مشکوک شخص کو حراست میں لے کر تھانہ آبپارہ منتقل کردیا۔ فوٹو: ایکسپریس اسکرین گریب

پولیس نے فیض آباد دھرنے کے قریب سے مشکوک شخص کو گرفتار کیا ہے جس کے پاس سے 2 کلو بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس نے دھرنے میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے فیض آباد کے قریب سے بارودی مواد سمیت مشکوک شخص گرفتار کیا ہے۔ ملزم کے پاس 2 کلو سے زائد بارودی مواد ، 492 ڈیٹونیٹر، 196 دھماکا خیز اسٹکس اور 300 میٹر تاریں برآمد ہوئی ہیں۔


یہ بھی پڑھیں: سازشی چاہتے ہیں ملک میں لال مسجد اور ماڈل ٹاؤن جیسا واقعہ ہو، وزیر داخلہ

پولیس نے مشکوک شخص کو حراست میں لے کر تھانہ آبپارہ منتقل کردیا ہے جب کہ بارودی مواد کو چیک کرنے کے لئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دو ہفتے سے مطالبات کے حق میں مذہبی جماعتوں کا اسلام آباد میں دھرنا جاری ہے۔
Load Next Story