باکسر محمد وسیم کا پاکستانی شہریت چھوڑنے پر غور

مالی مشکلات کی وجہ سے پاکستانی شہریت ترک کرکے کوریا یا امریکا کی شہریت کے لیے درخواست دے سکتا ہوں، محمد وسیم


ویب ڈیسک November 20, 2017
مالی مشکلات کی وجہ سے کوریا یا امریکا کی شہریت کے لیے درخواست دے سکتا ہوں، محمد وسیم۔ فوٹو: فائل

مشہور باکسر محمد وسیم نے مالی مشکلات کے باعث پاکستانی شہریت چھوڑنے پر غور کردیا۔

کراچی میں ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے محمد وسیم نے کہا کہ میں مالی مشکلات کا شکار ہوں، اپنے ملک پاکستان کے لیے کھیلنا چاہتا ہوں، تاہم مالی مشکلات کی وجہ سے شہریت ترک کرنے پر غور کررہا ہوں اور کوریا یا امریکا کی شہریت کے لیے درخواست دے سکتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: باکسر محمد وسیم نے انٹرنیشنل فائٹ جیت لی

محمد وسیم نے کہا کہ اسپانسر نہ ہونے کے باعث بہت مسائل کا شکار ہوں، عالمی ٹائٹل کے لیے جلد ایک انٹرنیشنل فائٹ میں حصہ لوں گا جو شاید پاکستان کےلیے میری آخری فائٹ ہو۔ باکسر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کی شہریت ترک کرنا اور ملک کی نمائندگی کو چھوڑنا نہیں چاہتے لیکن مالی مشکلات کی وجہ سے مجبور ہیں۔

واضح رہے کہ محمد وسیم نے 8 پروفیشنلز فائٹ کھیلی ہیں اور سب مقابلوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اب محمد وسیم ڈبلیو بی سی فلائی ویٹ کی ورلڈ رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے امریکا روانہ ہورہے ہیں جہاں وہ کولمبیا کے باکسرز سے مقابلہ کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں