حج اخراجات میں 59 ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا

بغیر عبایا سعودی عرب جانے والی خواتین ڈی پورٹ کردی جائیں گی،خورشید شاہ


Numainda Express March 09, 2013
بغیر عبایا سعودی عرب جانے والی خواتین ڈی پورٹ کردی جائیں گی،خورشید شاہ فوٹو: فائل

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کو بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت رواں سال حج اخراجات میں59 ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

رواں سال سعودی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ جو خواتین عازمین حج عبایا کے بغیر سعودی عرب گئیں تو انھیں ایئر پورٹ سے ہی ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔ کمیٹی کا اجلاس سید قاسم شاہ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا جس میں وفاقی وزیر مذہبی امور خورشید شاہ، رانا فاروق سعید سمیت سیکریٹری اعظم سما اور وزارت کے دیگر حکام نے شرکت کی۔



خورشید شاہ نے کمیٹی کو حج2013 کی پالیسی بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں سال ایک لاکھ80 ہزار پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے۔ انھوں نے بتایا کہ سرکاری اسکیم کے تحت وزارت کو37 ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول ہو گئی ہیں۔ وزارت نے پرائیویٹ ٹورز آپرٹیرز کے حج کوٹے میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا ہے۔آئی این پی سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان آئندہ ہفتے کے دوران کردیاجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔