سانحہ کراچی متاثرین کو فلیٹوں کی فراہمی آج سے شروع ہوگیشرجیل میمن

حکومت کراچی میں امن کیلیے ہرکوشش کررہی ہے،صوبائی وزیر اطلاعات صحافیوں سے گفتگو


Staff Reporter March 09, 2013
فوٹو: فائل

سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین کی ہر ممکن مدد کرے گی اور متاثرہ خاندانوں کو فلیٹس دیے جائیں گے۔

جن کی فراہمی آج (ہفتے) سے شروع کردی جائے گی ۔ صدر زرداری نے ہدایت کی ہے کہ کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، سندھ حکومت کراچی میں قیام امن اورعوام کے جان ومال کے تحفظ کیلیے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔ وہ جمعے کو وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔



انھوں نے کہا کہ صدر زرداری نے وفاقی وزیر داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ کراچی میں قیام امن کیلیے سندھ حکومت کو ہر ممکن معلومات اور تکنیکی وسائل فراہم کیے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں