سابق ومبلڈن چیمپئن جینا نووٹنا کینسرسے زندگی کی جنگ ہارگئیں

سابق ومبلڈن چیمپئن جینا نووٹنا کینسر سے زندگی کی جنگ ہارگئیں۔


AFP November 21, 2017
سابق ومبلڈن چیمپئن جینا نووٹنا کینسر سے زندگی کی جنگ ہارگئیں؛ فوٹوفائل

سابق ومبلڈن چیمپئن جینا نووٹنا کینسر سے زندگی کی جنگ ہارگئیں۔

بیماری میں مبتلا رہنے والی ٹینس پلیئر 49 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ اس کا اعلان پیر کو ڈبلیو ٹی اے نے کیا، نووٹنا نے 1998 میں فرانس کی نتھالی توزیٹ کو شکست دے کر آل انگلینڈ کلب کی فاتح بننے کا اعزاز پایا تھا، ان کی موت اتوار کو اپنے آبائی وطن جمہوریہ چیک میں ہوئی، انھوں نے مجموعی طور پر تین بار ومبلڈن سنگلز فائنل میں رسائی پائی، انھیں 1993 میں اسٹیفی گراف جبکہ 1997 میں مارٹینا ہنگز نے ہرا دیا تھا۔

انھوں نے4ویمنز ڈبل ٹائٹلز بھی اپنے نام کیے، جس میں 1989 اور1990 میں ہم وطن ہیلینا سوکووا فتح میں شریک رہیں، 1995 میں ارانتکسا سانچز اور 1998 میں مارٹینا ہنگز کی سنگت میں انھیں ڈبلز ٹرافی میں کامیابی ملی، انھوں نے سیزن کے تمام چاروں گرینڈ سلم میں ڈبلز ٹائٹلز جیتے، 2 اکتوبر1968 کو پیدا ہونے والی نووٹنا نے کیریئر میں 24 سنگلز اور76 ڈبلز ٹورنامنٹس جیتے، ان کا کیریئر 1987 سے1999تک جاری رہا،انھوں نے سابق چیکوسلواکیہ کیلیے فیڈریشن کپ کی ٹرافی بھی1988 میں حاصل کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔