کراچیفائرنگ سے متحدہ کا کارکن اور پولیس اہلکارہلاک
ارشاد کو نیوکراچی میں نشانہ بنایا گیا،ڈبل سواری پرپابندی کے باوجود ٹارگٹ کلنگ جاری
شہر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کے باوجود ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں متحدہ قومی موومنٹ کا کارکن ہلاک ہوگیا جبکہ خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ، نیوکراچی سندھی ہوٹل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 35 سالہ ارشاد ولد عبدالمجید ہلاک ہوگیا، مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی گئی ۔
علاوہ ازیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شارع نورجہاں پرکٹی پہاڑی کے قریب20 سالہ عجب خان ولد شاہ نذیر،سپرمارکیٹ کے علاقے لیاقت آباد سی ایریا میں 50 سالہ عابدہ اشفاق زوجہ اشفاق اور سہراب گوٹھ میں 40 سالہ شخص زخمی ہوگیا۔بن قاسم کے علاقے عیدو گوٹھ میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 30 سالہ علی گوہر ہلاک ۔
جبکہ اس کا کزن صدیق زخمی ہوگیا ، کلری میں فائرنگ سے 28 سالہ اختر جبکہ سائٹ اے میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ فضل رحمٰن جبکہ لیاقت آباد 3 نمبر میں نامعلوم سمت سے آنے والے گولی لگنے سے 25 سالہ کنول زخمی ہوگئے جسے عباسی شہید اسپتال لایا گیا ۔