قومی اسمبلیانسداد دہشت گردی اتھارٹی کے قیام کا بل منظور وزیر اعظم سربراہ ہونگے

اتھارٹی دہشتگردی کے خاتمے کیلیے پالیسی تشکیل دے گی،اجلاس کا آغازقومی ترانہ بجاکرکیاگیا، سروے آف پاکستان بل پررپورٹ پیش


Numainda Express March 09, 2013
اتھارٹی دہشتگردی کے خاتمے کیلیے پالیسی تشکیل دے گی،اجلاس کا آغازقومی ترانہ بجاکرکیاگیا، سروے آف پاکستان بل پررپورٹ پیش فوٹو: اے پی پی

قومی اسمبلی نے قومی انسداد دہشتگردی اتھارٹی کے قیام کے بل کی اتفاق رائے سے منظوری دیدی جس کے تحت وزیراعظم اتھارٹی کے سربراہ ہونگے ، اتھارٹی دہشتگردی کے خاتمے کیلیے پالیسی تشکیل دے گی۔

جمعے کو قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس کا آغاز قومی ترانہ بجاکر کیا گیا، سپیکر ڈائس کے عقب میں پاکستان اور قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے پرچم لہرائے گئے اور قومی ترانہ بجایا گیا ۔ وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے قومی ادارہ برائے انسداد دہشتگردی بل 2013 بل پیش کیا ۔



طارق شبیر اور شیریں ارشد نے 7 ترامیم پیش کیں جس کی وزیر قانون نے مخالف نہیں کی ، اسی طرح یہ ترامیم بل کا حصہ بن گئیں ، بعدازاں ایوان نے بل کی اتفاق رائے سے منظوری دیدی۔ دریں اثنا ایوان نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر وقفہ سوالات اور توجہ دلاؤ نوٹس موخر کرنیکی تحریک متفقہ طور پر منظور کرکے حقوق خواتین پر بحث کرائی گئی، ارکان نے خواتین کے حقوق کے تحفظ اور ان پر تشدد کے خاتمے کیلئے قانون سازی پر زور دیا۔

بعد ازاں پیپلزپارٹی کی رکن نفیسہ شاہ نے قرارداد پیش کی جس میں سفارش کی گئی ہے کہ آنیوالی اسمبلی خواتین کے حقوق کے فروغ اور ان پر تشدد کے خاتمے کیلیے قانون سازی کرے۔ ایوان نے قرارداد اتفاق رائے سے منظور کر لی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔