دنیا دہشتگردی کیخلاف ہماری قربانیوں کا اعتراف کرے وزیر اعظم

آئندہ انتخابات میں اپنے نمائندوں کا انتخاب عوام کا حق ہے، راجا پرویز اشرف


Numainda Express March 09, 2013
حناربانی کھر، امین فہیم، فیصل کریم کنڈی، ارباب عالمگیر اور دیگر سے ملاقاتیں فوٹو : فائل

وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی برادری کا ایک ذمے دار ملک ہے اور برابری کی بنیاد پر تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے۔

ہم ایک پرامن قوم ہیں ہم نے دہشت گردی کے خلاف بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ وہ وزیر خارجہ حنا ربانی کھر سے یہاں ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ ملاقات میں وزارت خارجہ کی کارکردگی اور خارجہ پالیسی پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا کو دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن اسٹیٹ کا کردار ادا کرنے اور ہماری قربانیوں کا اعتراف کرنا چاہیے۔



وزیر تجارت مخدوم امین فہیم نے بھی وزیر اعظم سے ملاقات کی اورآئندہ انتخابات اور وزارت سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک آئندہ الیکشن کی طرف رواں دواں ہے اور یہ ملک کی تاریخ میں سنگ میل ثابت ہو گا، یہ عوام کا حق ہے کہ وہ آئندہ انتخابات میں اپنے نمائندوں کا انتخاب کر سکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں