تربت میں فورسز کا آپریشن غیرملکیوں سمیت 18 مغوی بازیاب

آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو بھی گرفتار کیا گیا جن سے تفتیش جاری ہے، ذرائع

آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو بھی گرفتار کیا گیا جن سے تفتیش جاری ہے، ذرائع فوٹو: فائل

سیکیورٹی فورسز نے رودبین کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 18 مغویوں کو بازیاب کرلیا ہے جن میں 16 غیر ملکی افراد شامل ہیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطاق سکیورٹی فورسز نے تربت کے علاقے رودبین میں آپریشن کے دوران 16 غیرملکیوں سمیت 18 افراد کو بازیاب کرالیا جب کہ آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کی گرفتاری بھی عمل میں آئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بازیاب ہونے والوں میں نائیجرین، یمنی اور پاکستانی باشندے شامل ہیں جب کہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے تاہم دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔
Load Next Story