عباس ٹاؤن دھماکے میں تباہ عمارات جلدتعمیرکی جائیںگورنرسندھ

کمشنر کی زیرنگرانی8رکنی کمیٹی قائم،متاثرین ورفاہی اداروں کے افرادبھی شامل


Staff Reporter March 09, 2013
تعمیر8ماہ میں 15کروڑ روپے سے مکمل ہوگی،رقم حکومت سندھ فراہم کرے گی فوٹو فائل

گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے عباس ٹاؤن بم دھماکے میں تباہ ہونے والی عمارتوں کی جلد تعمیر کے احکام دیتے ہوئے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ تعمیرات پر ہونے والی لاگت حکومت سندھ فراہم کرے گی اور اس ضمن میں آئندہ چندروز میں کمشنر کے خصوصی اکاؤنٹ میں فنڈز مہیا کردیے جائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ وعدے کے مطابق سانحے میں زخمی ہونے والے افراد کو حکومت کی جانب سے امداد دے دی گئی ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو بھی قانونی اقدامات کو پورا کرتے ہوئے آئندہ چندروز میں چیک فراہم کردیے جائیں گے۔ حکومت سندھ نے یہ تمام چیک کمشنر کراچی کو فراہم کردیے ہیں۔



گورنرسندھ نے کہا کہ فلیٹس کی تعمیر کو کم از کم مدت میں یقینی بنانے کیلیے ضروری ہے کہ مستند اور اچھے تعمیراتی اداروں کو رابطے میں لیا جائے تاکہ تعمیرات میں بیجا وقت ضائع نہ ہو۔ انھوں نے کہا کہ فلیٹس کے انہدام کا کام پیر سے شروع ہوجائے گا جو کم سے کم وقت میں مکمل کرلیا جائے گا۔ تمام کارروائی کو سپروائز کرنے کیلیے کمشنر کے زیرنگرانی 8رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جس میں متاثرین اور رفاہی اداروں کے افراد شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ فلیٹس کی تعمیر کا تخمینہ 15 کروڑ روپے لگایا گیا ہے اور امید ہے کہ یہ تعمیر 6سے 8ماہ کے دوران مکمل کرلی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |