اسلام آباد ہائیکورٹ کا بار کابینہ کو دھرنا قائدین سے ملاقات کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ بار دھرنا دینے والوں کو عدالتی فیصلے سے آگاہ کرے، جسٹس شوکت عزیز صدیقی


ویب ڈیسک November 21, 2017
آپ کو اہم ٹاسک دیا ہے شاید آپ کی کوشش سے ملک افراتفری سے بچ سکے، جسٹس شوکت عزیز فوٹو: فائل

ہائی کورٹ نے بار کابینہ کو دھرنا قائدین سے ملاقات کرکے احتجاج ختم کرنے سے متعلق عدالتی فیصلے سے آگاہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ بار کی کابینہ کو جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے طلب کیا تو سیکریٹری ہائی کورٹ بار ارباب عالم عباسی سمیت دیگر عہدے دارعدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے حکم دیا کہ ہائی کورٹ بار دھرنے والوں کو عدالتی فیصلے سے آگاہ کرے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت اور دھرنا قیادت کے درمیان مذاکرات کا ایک دور ناکام

جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے بار عہدے داروں سے کہا کہ آپ کو اہم ٹاسک دیا ہے، شاید آپ کی کوشش سے ملک افراتفری سے بچ سکے، عاشقان مصطفی ﷺ بلند عالی مرتبت لوگ ہیں، لیکن ختم نبوت کے حوالے سے وہ جو کر رہے ہیں اس کے بارے میں شاید ان کو پتہ نہیں، ختم نبوت کے حلف نامے میں تبدیلی کی تحقیقات کرنے والی راجہ ظفر الحق کمیٹی کی رپورٹ بھی عدالت نے طلب کر رکھی ہے۔

واضح رہے کہ ختم نبوت کے حلف نامے میں تبدیلی کے خلاف اسلام آباد میں دھرنے کو آج 16 روز ہوگئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں