میٹرو بس شہباز شریف کا عوام کیلیے عظیم تحفہ ہے سینئرجرنلسٹس

میٹرو بس سمیت پنجاب حکومت کے ترقیاتی منصوبے دوسروں کیلیے قابل تقلید ہیں


Numainda Express March 09, 2013
فوٹو: اے ایف پی ، فائل

سندھ سے لاہور آنیوالے سینئر صحافیوں کے9 رکنی وفد نے گزشتہ روز گجومتہ سے سول سیکریٹریٹ تک میٹروبس سروس کا مطالعاتی سفر کیا اور بعد ازاں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کے میٹرو بس سمیت تمام ترقیاتی منصوبے دوسرے صوبوں کیلیے قابل تقلید ہیں۔

ترقیاتی منصوبوں کی ریکارڈ کم مدت میں تکمیل وزیراعلیٰ شہباز شریف کی لگن کا ثبوت ہے۔میٹرو بس منصوبے کی11 ماہ میں تکمیل پر ہم حیران ہیں اور میٹرو بس حقیقی معنوں میں وزیراعلیٰ کی طرف سے پنجاب عوام کو ایک عظیم تحفہ ہے۔ میٹرو بس پر سفر کرکے ہمارے ذہنوں میں جو منفی باتیں تھی وہ آج دور ہوگئی ہیں۔



انھوں نے کہا کہ میٹرو بس منصوبہ صحیح معنوں میں عوامی فلاح کا پراجیکٹ ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ بعدازاں صحافیوں کے وفد نے پاک ٹی ہائوس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ سیکریٹری اطلاعات وثقافت عبداللہ سنبل نے صحافیوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ وفد میں معروف کالم نگار زاہدہ حنا، اینکر پرسن مجاہد بریلوی، سعید خاور، سجاد عباسی، طاہر نجمی، عامر خٹک، ممتاز علی، محمد مصطفیٰ اسد عباسی اور ریاض ناریجو شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں