کثیر الملکی بحری مشق ’’امن 13‘‘کا عملی مرحلہ اختتام پذیر ہوگیا
جنرل خالد شمیم وائیں نے معائنہ کیا، تمام جہازوں نے مل کر روایتی ’امن فارمیشن‘ بھی بنائی
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں نے شمالی بحیرہ عرب میں کثیر الملکی مشق امن۔ 13 کے سی فیز کے اختتامی مرحلے کا معائنہ کیا، بحری اثاثے بشمول جہاز، ہیلی کاپٹرز، آبدوزوں اور اسپیشل فورسز نے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کی مشقوں میں حصہ لیا۔
پاکستان کے بحری جہاز نصر آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد آصف سندیلہ نے مہمان خصوصی کو خوش آمدید کہا۔ ترک بحریہ کے سربراہ اورمسلح افواج کے دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے، مہمانِ خصوصی نے مشق میں شریک نیول پلیٹ فارمز کو مختلف آپریشنل مشقیں کرتے ہوئے دیکھا ۔
مختلف ہوائی جہازوں اور ہیلی کاپٹرز نے چیر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے سامنے فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ پیش کیا۔ بعد ازاں مشق میں شریک تمام بحری جہازکالم فارمیشن کی شکل میں پی این ایس نصرکے سامنے سے گزرے اور سلامی پیش کی۔
مشق میں شامل تمام ممالک کے جہازوں نے مل کر سمندری جرائم اور دہشت گردی کے خلاف باہمی اتفاق اور ہم آہنگی کی علامت کے طور پر روایتی 'امن فارمیشن' بھی بنائی، مہمانِ خصوصی نے اتنے وسیع پیمانے پر کی جانے والی کثیر القومی مشق کی میزبانی پرپاکستان نیوی کی تعریف کی اور کھلے سمندروں میں دہشت گردی اوردیگر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کی کوششوں میں شریک ممالک کے تعاون کو سراہا۔