مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نےمزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 5 روز میں بھارتی فوج نے11 کشمیریوں کو شہید کردیا ہے۔


ویب ڈیسک November 21, 2017
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری ہے:فوٹو:فائل

ISLAMABAD: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے تازہ کارروائیوں میں محاصرے اور سرچ آپریشن کے دوران مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی جانب سے ریاستی دہشت گردی جاری ہے، ضلع کپواڑہ کے علاقے ماگام اور ہنڈوارہ میں بھارتی فوج نے تازہ کارروائیوں میں محاصرے اور سرچ آپریشن کے دوران مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جب کہ علاقے میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے تحت آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 5 روز میں بھارتی دہشت گردی سے شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں