نائجیریا کی مسجد میں خودکش حملے میں 50 افراد جاں بحق

خودکش حملہ آور جماعت میں پہلے سے موجود تھا جس نے دوران نماز خود کو دھماکے سے اڑالیا،پولیس


ویب ڈیسک November 21, 2017
خودکش حملہ آور نے دوران نماز خود کو دھماکے سے اڑالیا،پولیس:فوٹو:فائل

نائجیریا کی مسجد میں نماز کے دوران خودکش حملے کے نتیجے میں میں 50 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے نے مقامی پولیس کے حوالے سے بتایا کہ دھماکا اس وقت ہوا جب شمال مشرقی علاقے موبی میں نماز کے دوران خودکش حملہ آور نے خودکو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں 50 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ خودکش حملہ آور جماعت میں پہلے سے موجود تھا جس نے دوران نماز خود کو دھماکے سے اڑالیا، پولیس کے مطابق لاشوں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ابتدائی طورپر حملے کی ذمہ داری کسی جماعت نے قبول نہیں کی تاہم حکام کہنا ہے کہ خودکش حملے کے پیچھے شدت پسند تنظم بوکو حرام کا ہاتھ ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ8 سالوں میں بوکوحرام کی دہشت گردانہ کارروائیوں میں اب تک 20 ہزارافراد ہلاک اور 26 لاکھ سے زائد بے گھر ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں