مسجد اقصیٰ میں قرآن کی بے حرمتی کا ذمے دار اسرائیل ہے او آئی سی

اکمل الدین احسان اوگلوکی جانب سے مسلمانوں کی مذہبی آزادی پر صہیونی وارکی شدید مذمت.


March 09, 2013
اکمل الدین احسان اوگلوکی جانب سے مسلمانوں کی مذہبی آزادی پر صہیونی وارکی شدید مذمت. فوٹو : فائل

اسلامی تعاون تنظیم (اوآئی سی)کے جنرل سیکریٹری اکمل الدین احسان اوگلو نے مسجد اقصیٰ کے صحن میں ایک اسرائیلی پولیس اہلکار کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی اور مسلمان خواتین پر دست درازی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد اقصٰی میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا ذمے دار اسرائیل ہے۔

ایک بیان کے مطابق احسان اوگلو نے واقعے کو انتہائی قبیح جرم قرار دیا۔ انھوں نے مقدس اسلامی مقام کی بے حرمتی اور مسلمانوں کی مذہبی آزادی پر صہیونی وارکی شدید مذمت کی ہے۔



احسان اوگلو نے کہا کہ یہ واقعہ بین الاقوامی قراردادوں اور کنوینشنز کی صریح خلاف ورزی ہے۔ انھوں نے یہودی آبادکاروں کی طرف سے کی جانیوالی خلاف ورزیوں کا ذمے دار اسرائیل کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ صہیونی ریاست کو اس کے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں